سوشیل میڈیا پر عوام کا رد عمل
حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) وندے بھارت ٹرین کے آغاز کے بعد کرایہ پر سوشیل میڈیا میں عوام سے کئی تبصرے کئے جارہے ہیں۔ سکندرآباد سے گنٹور تک دیگر ٹرینوں میں فی کس کرایہ 480 روپئے ہے جبکہ یہ مسافت تین گھنٹے 53 منٹ میں طئے کی جاتی ہے۔ وندے بھارت ٹرین تین گھنٹے 45 منٹ میں گنٹور پہنچتی ہے ۔ اس کا کرایہ 865 روپئے ہے۔ مسافرین نے ٹکٹ میں بھاری فرق پر حیرت کا اظہار کیا ۔ جب مسافت کا وقت یکساں ہے تو ٹرین ٹکٹ بھی یکساں ہونا چاہیئے لیکن وندے بھارت ایکسپریس کے نام پر مسافرین سے بھاری کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔ دیگر ٹرینوں کے مقابلہ وندے بھارت میں زائد سہولتیں ہیں اور یہ مکمل اے سی ٹرین ہے۔ر