سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی موجودگی یہ توہین آمیز بیان دیاگیاتھا۔
سابق پاکستانی کرکٹر عبدالززاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) جکو نشانہ بنانے کے لئے مثال پیش کرتے ہوئے ہندوستان کی ممتاز اداکارہ ایشورایا رائے کے خلاف ایک توہین آمیز بیان دیاہے۔
سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی موجودگی یہ توہین آمیز بیان دیاگیاتھا۔
ایشورایا رائے کے خلاف عبدالرزاق کا توہین آمیز بیان
پاکستانی ٹیم کے ائی سی سی ورلڈ کپ میں حالیہ مظاہرہ پر میڈیاکے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عبدالزاق نے کہاکہ ”پاکستان میں اچھے کھلاڑیوں کو بڑھا ویدنے کا اچھا مقصد ہمارے پاس نہیں ہے۔
اگر آپ ایشورایا رائے سے شادی کی اور ایک خوبصورت بچے کی پیدائش کے متعلق سونچتے ہیں تو یہ کبھی نہیں ہونے والا ہے“۔ اس بیان کے بعد شاہد آفریدی کو تالیاں بجاتے اورہنستے ہوئے دیکھاگیاہے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایوس کن مظاہرے کوسابق تجزیہ کاروں اورکھلاڑیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم2023ائی سی سی ورلڈ کپ سے مایوس کن طریقے سے باہر ہوگئی ہے‘ سابق کرکٹرس‘ او رماہرین ٹیم کے خراب مظاہرہ کو اپنی تنقید کانشانہ بنارہے ہیں‘ اور اس بات پرزوردے رہے ہیں کہ کپتان بابر اعظم کو واحد اس کا ذمہ دار نہیں ٹہرایاجاسکتا ہے۔
کرکٹ مداحوں کے بغیرائیرپورٹ پر ٹیم کی گھر واپسی کے موقع پر میڈیا کے چبھتے سوالات کا انہیں سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
پاکستان ٹیم کے مایوس کن مظاہرے پر چل رہی بحث کے دوران ہی عبدالرزاق نے ایشورایا ائے کے خلاف بیان دیتے ہوئے پی سی بی کو نشانہ بنایا ہے او ریہ ویڈیوسوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔