و7واں پی ایس ایل ایک ماہ قبل ہوگا

   

لاہور: پاکستان سوپر لیگ 27جنوری 2022 کو آغاز ہوگا ۔ مارچ؍ اپریل میں آسٹریلیا کے ٹور کیلئے گنجائش نکالنے معمول سے تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہونے والی لیگ کا فائنل 27فروری کو کھیلا جائے گا۔ پچھلے دوبرسوں کے برعکس ٹورنمنٹ کیلئے صرف دو مقامات کااستعمال کیاجائے گا۔ کراچی میں 27 جنوری سے 7 فروری تک 15 میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد فائنل سمیت تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ’ایچ بی ایل‘ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔