ٹامل ناڈو: ٹک ٹاک استعمال سے روکنے پر بیوی کی خودکشی

,

   

ترچی: ٹک ٹاک زیادہ استعمال کرنے پر شوہر کی ڈانٹ ڈپٹ کی او رٹک ٹاک کا استعمال منع کردیا۔ اس سے دلبرداشتہ ہو کر ایک ۴۲/ سالہ خاتون جوٹامل ناڈو کے پرمبالور سے تعلق رکھتی ہیں اس نے خودکشی کرلی۔ او راپنی خودکشی کا ویڈیو بھی اس نے تیار کیا۔ متوفیہ کی شناخت انیتا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ انیتا کی شادی پلانیول نامی ایک شخص سے ہوئی تھی اور انہیں ایک چار سالہ لڑکا او رایک دو سال کی لڑکی ہے۔ کچھ سال قبل ہی اس کا شوہر پلانیول کسب معاش کیلئے بیرون ملک روانہ ہوا ہے۔ خودکشی سے قبل انیتا نے ایک ویڈیو تیار کیا۔ جس میں اس نے اپنے شوہر پلانیول سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرلیں۔

انیتا نے اپنے سہیلیوں کی مدد سے ٹک ٹاک ایپ چلانا سیکھا۔ اس کے بعد سے اس کا زیادہ وقت اسی پر گذرتا۔ وہ اس ایپ پر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کرنے لگی۔ اس کے سہیلیوں نے بتایا کہ وہ اس ایپ میں اتنا مصروف ہوگئی تھی کہ وہ اپنے بچوں کی ٹھیک طرح سے نگہداشت نہیں کر پارہی تھی۔ خاندان والوں نے اس کی اطلاع اس کے شوہر پلانیول کو دی۔ پلانیول اس پر غصہ ہوا او رٹک ٹاک دور رہنے کی ہدایت دی۔ انیتا نے اس ہدایت کی نظر انداز کردیا اور اپنے شوق میں مصروف ہوگئیں۔ اس دوران اس کی لڑکی ایک حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ خاندان والوں نے ایک اور مرتبہ اس کے شوہر کو فون کے اسے تنبیہ کر کے لئے اور بچو ں کی طرف توجہ دینے کیلئے کہا۔ اس کے شوہر نے اسے فون کے خوب سنائی او ر دھمکی دی کہ وہ اس کا فون ضبط کرلے گا۔

انیتا اس دھمکی اور ٹک ٹاک استعمال کرنے سے منع کرنے انتہائی اقدام کیا۔ اس نے زہر کش دوا پی کر خودکشی کرلی۔ اسے فوری آریالور کے سرکاری اسپتال لیجایاگیا بعد ازاں اسے ایک خانگی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی۔