ہیگلے اوول (کرائسٹ چرچ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے شاندار اور ناقابل شکست سنچری اسکورکی جبکہ ڈیون کونوے نے ناٹ آؤٹ 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ان دونوں نے اتوار کو یہاں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے پہلے دن میزبان ٹیم کو 349/1 تک پہنچانے میں مدد کی۔ایک ایسے دن جب بنگلہ دیش کے بولروں نے کامیابی کے لئے سختمحنت کرنی پڑی۔ لیتھم نے آدھے دن میں ہی اپنی 12 واں ٹسٹ سنچری مکمل کی۔ 278 گیندوں کی اننگز کے دوران انہوں نے 28 چوکے لگائے۔ 29 سالہ لیتھم اب ڈبل سنچری سے صرف 14 رنز دور ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے ویل ینگ (54) کے ساتھ ابتدائی وکٹ کے لیے 148 رنز کی شاندار شروعات فراہم کی جس کے بعد لیتھم کو کونوے کا ساتھ ملاجوپہلے دن کے اختتام تک تین اعداد و شمار (ناٹ آؤٹ 99) تک پہنچنے سے صرف ایک رن دور رہے۔کونوے دوسرے دن کی پہلی گیند سامنے کریں گے او میزبان پہلی اننگزمیں ایک بڑے اسکور کے حصول کا خواہاں ہوگا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو پہلے ٹسٹ میں آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ بنگلہ دیش نے ماؤنٹ مونگانوئی کے بے اوول میں منقدہ پہلے ٹسٹ کے پانچویں دن عبادت حسینکی دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے شاندار مظاہرہ کی بدولت تاریخی جیت حاصل کی تھی۔یہ بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں نیوزی لینڈ میں پہلی جیت تھی جس کے ساتھ بنگلہ دیش نے اپنے گھر پر میزبانوں کے 17 میچوں کے ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ توڑ دیا۔علاوہ ازیں اتوار کے روز نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مدعو کئے جانے کے موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا، ناقص بولنگ اورکچھ ناقص فیلڈینگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، صبح کے سیشن میں تقریباً چار رنز فی اوور کے حساب سے اسکو کیا۔ابتدائی جوڑی نے 25 اوور کے صبح کے سیشن میں 92 رنز بنائے، لیتھم نے صرف 65 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔