ٹرمپ اب بھی ایران جنگ کے خاتمہ کیلئے پُرامید

   

آئرلینڈ کے صدر کے ساتھ باہمی تجارت پر تفصیلی بات چیت

ڈبلن:13ستمبر ( یو این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہیکہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی جس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرلینڈ کا دورہ کیا اورآئرلینڈ کے صدر سے ملاقات میں تجارت پر گفتگو کی۔میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور آئرلینڈ مل کر بہت بہترین کام کرتے ہیں، ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائیگی اور جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔دوران گفتگو ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب سے متعلق تازہ خدشات کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے آمدورفت بحال کرانے میں مدد کرسکتے ہیں؟ ۔اس کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد میرے اچھے دوست ہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، سعودی عرب پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے جب کہ حوثی امریکہ کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں نے امریکی انتظامیہ سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ تنازعہ میں امریکا کی براہ راست شمولیت نہیں چاہتے، یہی ترجیح دیں گے کہ ہم اس معاملے میں شامل نہ ہوں، وہ وہاں سے زیادہ تر جہازوں کو جانے دے رہے ہیں، صرف ایک ملک ہے جس کیساتھ وہ خوش نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی ولی عہد نے دو مرتبہ امریکی صدرسے ٹیلی فونک رابطہ کرکے حوثیوں پر حملے کی درخواست کی تھی جس پر امریکہ نے براہ راست کارروائی سے انکار کیا تھا۔