ٹرمپ اٹھائیں گے سی اے اے کا مسئلہ‘ہندوستان نے کہاکہ خدشات دور کریں گے

,

   

کشمیر پر ثالثی کے متعلق امریکہ کی پیشکش کو کیا پھر کیاخارج
نئی دہلی۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہندوستان کے دورے میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) اور این آرسی پر امریکہ کی تشویش کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

ٹرمپ کے پیر سے شروع ہورہے دو دونوں کے ہندوستان دورے سے پہلے وائٹ ہاوز نے ایسے اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں ٹرمپ مذہبی روداری کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

جواب میں یہاں خارجی وزرات کے ذرائع کہا کہ ہندوستان پہلے ہی سی اے اے اور این آرسی سے جڑے تمام خدشات کو دور کرچکا ہے۔

پھر بھی کسی کو کچھ بھی سوال ہے تو انہیں دورکیاجائے گا۔امریکی مذہبی کمیشن کہہ چکا ہہے کہ سی اے اے ہندوستان میں مذہبی آزادی میں گروٹ کو دیکھتا ہے۔

اس کے متعلق وائٹ ہاوز سے پوچھاگیاتو اس نے کہاکہ امریکہ ہدنوستان کے سکیولر اصولوں کا بہت احترام کرتا ہے لیکن ہم آپ کے اٹھائے گئے موضوعات پر تشویش میں ہیں۔

ٹرمپ کی منشاء ہندوستان او رپاکستان کے درمیان میں کشمیر کے مسلئے کو لے کر ثالثی کا رول ادا کرنے کی بھی ہے۔

لیکن یہاں ہندوستان نے پھر یاد دلایا ہے کہ کشمیر دو ممالک کا آپسی مسئلہ ہے اور ہندوستان اپنے مسلئے خود سلجھاسکتا ہے۔

وائٹ ہاوز نے کہا کہ ٹرمپ دونوں ممالک سے ایل اوسی پر امن بنائے رکھنے اور ایسی کاروائیوں سے بچنے کی گذار ش کریں گے جو کشیدگی میں اضافہ کرسکتے ہیں مگر پاکستان کو دہشت گردی پر سخت رخ اختیارکرنا ہوگا۔