کولمبو : سری لنکا میں تیز رفتار مسافر ٹرین پٹڑ ی پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 6 ہاتھی ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں ٹرین کا کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ سری لنکن ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا جرم ہے۔ سری لنکا میں اس وقت 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔