حیدرآباد۔/12مارچ،( سیاست نیوز) حیدرآباد، رنگاریڈی اور محبوب نگر اضلاع پر مشتمل ٹیچر زمرہ کی ایم ایل سی نشست کیلئے کل 13 مارچ کو رائے دہی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ رائے دہی کیلئے جملہ 137 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن میں 126 مین پولنگ اسٹیشن اور 11 ایڈیشنل پولنگ اسٹیشن ہیں۔ رائے دہی کے پُرامن انعقاد کیلئے 739 پولنگ اسٹاف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں ڈسٹری بیوشن سنٹر قائم کیا گیا جہاں الیکشن میٹریل پولنگ اسٹاف کے حوالے کیا گیا۔ سرورنگر انڈور اسٹیڈیم میں رسپشن سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹاف الیکشن میٹریل کے ساتھ اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچ چکا ہے۔ پولیس کے موثر انتظامات کے علاوہ 12 سیکٹر کنٹرول آفیسرس کو تعینات کیا گیا۔ رائے دہندوں کی جملہ تعداد 29720 ہے جو 8 اضلاع پر محیط ہیں ان میں 15472 مرد اور 14246 خاتون ٹیچرس ہیں۔ر