ٹی ای ٹی پیپر لیک معاملے کے کلیدی ملزم سمیت دوگرفتار

   

لکھنؤ ؍ میرٹھ : اترپردیش پولیس کے خصوصی دستے ایس ٹی ایف نے ٹیچر اہلیتی امتحان کا پیپر لیک کئے جانے کے معاملے میں ہفتہ کو کلیدی ملزم اروند رانا اور دیگر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ٹی ایف کے میرٹھ علاقے کے اے ایس پی برجیش سنگھ نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے شاطر نقل مافیا اروند رانا اور اس کے ساتھ راہل کو مظفر نگر کے بڑھانہ سے گرفتار کیا ہے ۔ رانا کے خلاف درجنوں مقدمے درج ہیں۔ اسی معاملے کے دیگر ایک ملزم نردوش چودھری نے پہلے ہی شاملی کی عدالت میں خودسپردگی کرچکا ہے ۔