پارلیمنٹ میں رو رہا تھا رکن پارلیمان کا بچہ، اسپیکر نے پلایا دودھ، لوگ کر رہے ہیں سلام

,

   

نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کے اسپیکر کی تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر لوگوں کا دل جیت رہی ہیں۔ ایک ایسی تصویر جسے آپ بار۔بار دیکھنا چاہیں گے۔ عام طور پر پارلیمنٹ میں اسپیکر کا کام ہوتا ہے پارلیمنٹ کو آسان طریقے سے چلانا لیکن نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسپیکر نے ایک ایسا کام کر دیا کہ ہر طرف لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ دراصل وہ اپنی کرسی پر بیٹھ کر ایک رکن پارلیمنٹ کے بچے کو دودھ پلاتے نظر آئے۔

اسپیکر ٹریور نے خود یہ تصویر شیئر کی ہے جہاں وہ بچے کو دودھ پلاتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “عام طورسے اسپیکر کی کرسی کا استعمال صرف پریسائڈنگ آفیسر ہی کرتے ہیں لیکن آج وی آئی پی میرے ساتھ کرسی پر بیٹھا ہے۔ فیملی کے نئے ممبر کیلئے ٹیمٹی کافے کو بہت بہت مبارکباد دی جاتی ہے۔

کافے اس سال جولائی میں ماں بنی تھیں۔ چھٹیوں کے بعد پہلی مرتبہ وہ اپنے بچے کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔ انہوں نے ڈبیٹ میں بھی حصہ لیا۔ اس دوران ان کا بیٹا رونے لگا تبھی اسپیکر ٹریور نے ان کے بچے کو گود میں لے لیا۔ بعد میں کافے نے بھی اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔