Wednesday , August 12 2020

پالگھار میں قتل کے بعد نعش کی عصمت ریزی کرنے والا شخص

ممبئی۔ ایک دوکاندار کی سنسنی خیز حرکت کی وجہہ سے پالگھار کے لوگ حیران ہیں جس نے مبینہ طور پر ایک 32سالہ خاتون گاہک کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے‘ ہفتہ کے روز پولیس کے عہدیداروں نے لاک ڈاؤن کے دوران کی گئی اس وحشت ناک حرکت کا خلاصہ کیاہے۔

کرائم برانچ کے افیسر سنتوش گجر نے کہاکہ مذکورہ ملزم 30سالہ شیو ا چودھری جو نالا سوپرا میں ناولٹی کی ایک دوکان ہے کو جمعہ کے روز گرفتار کرکے 12جولائی تک کے لئے پولیس تحویل میں بھیج دیاگیاہے۔

معاملے کی جانچ اس وقت شروع ہوئی جب اچولی تالوی روڈ پر واقعہ پرینکا کامپلکس کے ایک باشندے نے تولینجا پولیس اسٹیشن سے 26جون کے روز اس کی بیوی کے لاپتہ ہوجانے کے بعد اس شکایت درج کرائی تھی۔

گجر نے کہاکہ تحقیقات کے مطابق 26جون کے روز متاثرہ چودھری کی دوکان کو کچھ گھریلو سامان خریدنے کے لئے گئی تھی اور کچھ چیزو ں کی قیمت کو لے کر وہاں دونوں کے درمیان کچھ بحث بھی ہوئی تھی۔

بحث کے بعد چودھری نے متاثر کو تمانچہ رسید کیااور بالوں سے گھسیٹ کر دوکان کے عقب میں انہیں لے گیا‘ گلا دبانے کی کوشش کی اور پھر چاقو سے گلا کانٹ دیا۔

تقریبا3بجے کے قریب 27جون کے روز چودھری نے نعش کو لپیٹ کر اپنی جیب میں ڈالا اور دوکان سے ادھا کیلومیٹر ویان کھڑا کردیاتھا۔

ایک دن بعد28جون کے روز مقامی لوگوں نے ویان سے نکلنے والی بدبو کو محسوس کرتے ہوئے پولیس کو آگاہ کیا۔

ایک ٹیم موقع پر پہنچی او رنعش کو تحویل میں جس کی بعد میں اس کے شوہر نے شناخت کی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف یہ ہوا ہے کہ قتل کے بعد نعش کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی گئی ہے۔

معاملے کی تحقیقات کے بعد پولیس ٹیم نے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی اور چودھری کو جانچ کے گھیرے میں لے لیا۔گجر نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ”سخت تفتیش کے دوران اس کو اٹھایاگیا‘ اس نے عورت کے قتل او رنعش کی عصمت ریزی کرنے کی بات کو تسلیم کیا۔ اس کے بعد مزید تحقیقات کے لئے اس کو تحویل میں لے لیاگیاہے“۔

ایک پولیس عہدیدار نے کہاکہ کیونکہ اس کی بیوی اور بچے راجستھان کے گاؤں پالی چلے گئی چودھری اپنی دوکان میں تنہا رہتا تھااور عورت کے قتل کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا۔

عہدیدار نے کہاکہ ”سابق میں متوفی کے ساتھ اس کی کوئی جھڑپ نہیں ہوئی تھی اور ہم اس بات کی بھی تفتیش کررہے ہیں کہ نعش کے استحصال کے وقت چودھری کسی ذہنی تناؤ کا شکار تو نہیں تھا“

۔ضلع میں اس طرح کا پہلا کیس حل کرنے والے گجر نے کہاکہ مذکورہ ملزم پر قتل اور عصمت ریزی کا مقدمہ درج کیاگیاہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT