پالیسی مفلوج حکومت کویڈ پر جیت حاصل نہیں کرسکتی۔ راہول گاندھی

,

   

راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”ایک مفلوج پالیسی جی او ائی کی وائرس پر جیت حاصل نہیں کرسکتی“۔
نئی دہلی۔ کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے روز مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ان کی ”پالیسی مفلوج“ ہے اور کہاکہ وہ کرونا وائرس پر جیت حاصل نہیں کرسکتی ہے۔

راہول گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ”ایک مفلوج پالیسی جی او ائی کی وائرس پر جیت حاصل نہیں کرسکتی۔ اس کا سامنا کریں‘ اس پر جھوٹ نہ بولیں“۔

قبل ازیں 28اپریل کو گاندھی نے مرکزی حکومت پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی تھی کہ کرونا وائرس کا ٹیکہ بنانے کے لئے ایک بڑی عوامی رقم کمپنیوں پر لگائی گئی ہے اور اب وہی ٹیکہ بھاری رقم پر عوام کو فروخت کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاتھا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اتنی مہنگی قیمت میں ٹیکہ فراہم نہیں کررہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو دوستوں کے لئے عوام پر ڈاکہ ڈالنے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔گاندھی نے ٹوئٹ کیاتھا کہ”لوگوں کے پیسہ ٹیکہ بنانے لئے عوام کا پیسہ دیا۔

اب جی او ائی اس ٹیکہ کے لئے دنیا میں سب سے مہنگی قیمت ادا کرارہے ہیں۔ ایک اور مرتبہ مذکورہ ناکام”نظام“ مودی کے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے شہروں ناکام کردیاہے“۔

اس سے قبل گاندھی نے کہاتھا کہ مرکز حقیقی عوام تک پہنچانے والے کروناوائریس کی تفصیلات تک رسائی کو منظوری نہیں دے رہے ہیں۔کرونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر سے ہندوستان دوچار ہے۔

اتوار کے روز ملک میں 3,68,147نئے کرونا وائرس کے معاملات درج کئے گئے ہیں اورساتھ میں 3417اموات بھی پیش ائے ہیں‘ پیر کی صبح وزرات صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔