پاکستان میں استاد کے ہاتھوں پٹائی ، طالب علم فوت، مدرسہ نذر آتش

   

لاہور ۔7ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) لاہور کے ایک اسکول میں اُستاد کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں دسویں جماعت کا طالبعلم حافظ حنین فوت ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور میں امریکن لائسٹف اسکول کی گلشن راوی کیمپس میں پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ پر ٹیچر کامران کو حراست میں لے لیا۔ سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر نے حافظ حنین پرتشدد کیا۔حنین کے ساتھی طلبا نے بتایا کہ ٹیچر کامران نے حافظ حنین پر لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا تھا۔ طلبہ نے اپنے ساتھی کی موت پر برہم ہوکر مدرسہ کو نذر آتش کردیا۔