Sunday , November 29 2020

پاکستان میں سڑک حادثہ، ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ۔کراچی روڈ پر مسافر کوچ حادثہ کا شکار ہوئی اور آگ لگنے کے باعث ایک خاتون اور اس کے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔لیویز کے عہدیدار حوالدار جمعہ خان کا کہنا تھا کہ خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے کراڑو کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے کوچ کو لپٹ میں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوچ میں 13 افراد سوار تھے، ڈرائیور کی جانب سے گاڑی کو فوری روکنے کے باوجود آگ کی شدت کے باعث ایک خاتون، ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔لیویز عہدیدار نے کہا کہ جھلس کر زخمی ہونے والے مسافروں میں خاتون کا شوہر اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ جبکہ زخمیوں کو فوری طور وڈھ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT