پی ایس ایل فاتح کو ٹرافی اور8کروڑ روپے انعام ملیں گے
لاہور: پاکستان سوپر لیگ فائنل کی فاتح کیلئے چمچاتی ٹرافی کے ساتھ کروڑوں روپے کے کیش انعامات بھی منظر عام پر آگئے۔ پاکستان سوپر لیگ ۔7 کی فاتح ٹیم کو دیدہ زیب ٹرافی کے ساتھ انعام میں 8کروڑ روپے بھی دیئے جائیں گے۔ جبکہ رنراپ کو 3کروڑ 20لاکھ روپے ملیں گے۔ اسی طرح پلیئر آف دی ٹورنمنٹ کو 30لاکھ روپے ملیں گے۔ اسی طرح پلیئر آف دی میچ کو 5لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ امپائر آف دی ٹورنمنٹ کو بھی 35لاکھ روپے کا بھاری انعام دیا جائے گا۔ انعامات کی بارش میں بیاٹر آف دی ٹورنمنٹ کو بھی 35لاکھ روپے ملیں گے۔ بولر آف دی ٹورنمنٹ کو 35لاکھ روپے، فیلڈرآف دی ٹورنمنٹ کیلئے بھی 35لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ وکٹ کیپر ، آل رائونڈر،ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنمنٹ اور اسپرٹ کرکٹ ایوارڈ کے زمرہ میں بھی 35،35لاکھ روپے کا انعام دیاجائے گا۔