پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف آج کلین سویپ کا موقع

   

ڈھاکہ: پاکستان ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں میزبان بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری مقابلے میں شکست دے کر وائٹ واش کرنے کے مقصد کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کلین سویپ سے بچنے کی پوری کوشش کرے گی ۔تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے ۔ پاکستان کی ٹیم بلے بازی اور گیند دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔پاکستان کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے سلامی بلے باز فخرزمان شاندار فارم میں ہیں۔ گزشتہ دونوں ہی مقابلوں میں ٹیم کی جیت میں فخر کی شاندار بلے بازی کا اہم رول رہا ہے ۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نچلے آرڈرکے بلے بازوں شاداب خان (21 ناٹ آؤٹ) اور محمد نواز (18ناٹ آؤٹ) کے دو، دوچھکوں کی بدولت بنگلہ دیش کو چار گیند پہلے ہی چاروکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کی تھی۔پاکستان نے حسن علی (3/22) کی قیادت میں گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی سے بنگلہ دیش کو سات وکٹ پر 127 کے معمولی اسکور پر روک دیا تھا حالانکہ ہدف تک پہنچنے میں پاکستان کے پسینے چھوٹ گئے تھے ۔ پاکستان نے 19.2 اوورز میں چھ وکٹ پر 132 رن بنا کر جیت اپنے نام کی تھی۔ پاکستان کے لئے مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے فخر زمان کو بنگلہ دیش کے گیندبازوں کو جلد ہی قابو میں کرنا ہوگا جنہوں نے پہلے میچ میں محمد رضوان کے ساتھ 85رنز کی شراکت کرکے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوئٹی میچ میں فخرزمان 57 رن کی شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر ٹیم کو یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ دوسری طرف بنگلہ دیش کے لئے سب سے پریشانی کی بات اس کے سلامی بلے بازوں کی ناکامی ہے ۔ بنگلہ دیش بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے بعد گیندبازی میں بھی ناکام ثابت ہوا ہے ۔