پرتشدد مظاہرے، برازیل میںفوجی سربراہ برطرف

   

برازیلیا:برازیلین صدر لولا ڈی سلوا نے دو ہفتوں کے احتجاج کے بعد ملک کے آرمی چیف جنرل جولیو سیزر ڈی اروڈا کو عہدے سے برطرف کر دیا۔آرمی چیف جنرل جولیو سیزر ڈی اروڈا نے 30 دسمبر کو اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ صدر لولا ڈی سلوا کے قریبی کمانڈر جنرل ٹومس ربیریو پیویا کو نیا آرمی چیف لگایا جا رہا ہے جو جنوب مشرقی ملٹری کمانڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں، جنرل ٹومس نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام کو صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔