پرگیہ ٹھاکر اپنے ساتھ ہمیشہ چاقو رکھتی ہیں‘ ایک شخص کو چاقو گھونپ دیاتھا۔ چھتیس گڑھ چیف منسٹر بھوپیش باگہیل

,

   

بالیا۔چیف منسٹر چھتیس گڑھ او رکانگریس لیڈر نے کہاکہ مالیگاؤں دھماکوں کی ملزم او ربھوپال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے 2001میں ایک شخص کو چاقو گھونپ دیاتھا۔

ٹھاکر کا طرز عمل ایک’سادھوی‘ کا نہیں ہوسکتا۔ مذکورہ کانگریس لیڈر نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ”پرگیہ سنگھ کا تعلق ہمارے چھتیس گڑھ سے ہے۔

ان کا بہنوائی ہمارے بالیا گڑھ(بالودھ بازار ضلع) کے وائیرہاوز میں کام کرتے ہیں۔

باگہیل یہ بات اس وقت کہی جب ان سے استفسار کیاگیا کہ بی جے پی نے ٹھاکر کی امیدوار ی سے آیا ”ہندوتوا کارڈ“ تو نہیں کھیلا۔

اگر بم بابا رام دیو کی موٹر سیکل میں رکھا جاتاتو وہ خود اس کو تسلیم کرلیتے مگر اس کے بعد بھی پرگیہ نے اس کو تسلیم کرنے سے انکار کیاتھا۔

چیف منسٹرنے کہاکہ ”پرگیہ ہر وقت لڑائی جھگڑوں میں شامل رہا کرتی تھی‘ اور شروع سے ہی وہ غیرسماجی سرگرمیوں ملوث رہی‘ وہ ایک سادھوی کس طرح کھلائی جائے گی“۔

باگہیل کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کے ایک ترجمان نے کہاکہ چیف چھتیس گڑھ ”بے تکی باتیں“ کررہے ہیں۔

مدھیہ پردیش بی جے پی ترجمان نے کہاہتیش باجپائی نے کہاکہ ”باگہیل جو حوالوں کی بنیا د پر بیانات دے رہے ہیں اس کا ثبوت پیش کریں۔

انہیں سادھوی جی کے خلاف بے بنیاد پر بیانات پر معافی مانگنی ہوگی ورنہ ہت عزت کے مقدمہ کا سامنا کرنے کے لئے وہ تیار ہوجائیں“