پلے آف اورخاتون ٹی20 چیلنج کا اعلان

   

دبئی۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی )نے اتوار کو آئی پی ایل 2020 کے پلے آف کا شیڈول جاری کردیا۔ لیگ کا فائنل 10 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پہلا کوالیفائر 5 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔ ایلیمینیٹر 6 اور دوسرا کوالیفائر 8 نومبر کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی خواتین چمپئن شپ کے تمام میچ شارجہ میں ہوں گے ۔