پنٹگان کی پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

   

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پنٹگان نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان سبریناسنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ے آر وائی نیوز کے بیورو چیف واشنگٹن ڈی سی جہانزیب علی نے سوال کیا کیاامریکادہشتگردی کوختم کرنے کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے ؟ تو سبرینا سنگھ نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کام کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں، پاکستانی حکومت کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعاون جاری ہے ۔وزیردفاع راجناتھ سنگھ کے دورہ پنٹگان میں سکھ رہنماؤں پر حملوں کی بات سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا وزیر دفاع ہند سے ملاقات پر بیان جاری کیاتھا ، بھارتی وزیر دفاع کی ملاقات سے متعلق اورکوئی بات نہیں کروں گی۔امریکی محکمہ دفاع ترجمان نے بتایا کہ ہوم لینڈسیکیورٹی نے صدارتی امیدواروں کی حفاظت کیلئے امریکی فوج سے مددمانگی ہے ، صدارتی اورنائب صدارتی امیدواروں کیلئے اضافی فوجی مددکی درخواست آئی ہے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی درخواست کو منظور کر لیا ہے ، کمانڈرشمالی کمان کو سیکرٹ سروس کومزید تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔