پولیس فورس حملہ ، ملزمین کو تلاش کرنے کی پولیس کی مہم جاری دو ہلاک،دو حراست میں

   

گنا: مدھیہ پردیش کے گنا ضلع کے آرون علاقے میں پولیس فورس پر حملہ کرنے کے جرم کے بعد سے پولیس کے سینئر افسر ضلع میں پولیس فورس کے ساتھ موجود رہکر ملزمین کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں اور اب تک دو ملزمین کی مڈبھیڑ میں موت ہوچکی ہے ۔دو ملزمین کو حراست میں لینے کی خبر بھی آئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمین کو تلاش کرنے کے لئے ضلع کے ممکنہ علاقوں میں پولیس فورس مسلسل رات بھر سرچنگ مہم چلاتی رہی۔ اس دوران رات میں راگھوگڑکے پاس برودیا گاؤں میں ایک مڈبھیڑ ہوئی،جس میں ایک بدمعاش ماراگیا اور ایک کانسٹیبل دھیریندر کو بھی گولی لگی ہے ،جسے علاج کے لئے راگھوگھ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔گوالیار کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈی سرینواس ورما بھی کل سے گنا ضلع میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ رات دیر گئے انہوں نے موقع پر موجود میڈیا کو بتایا کہ دو ملزمان سونو عرف اشفاق خان اور جیا خان کو انکاؤنٹر کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ جائے وقوعہ سے دو ہرن اور چار ہرن کے سینگ بھی ملے ہیں۔ یہ مواد محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ملزمان پولیس کی انسااس رائفل بھی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ اس کی بھی تلاش جاری ہے ۔