پولیس ملازمتوں کیلئے 10 دن میں 3.52 لاکھ سے زائد درخواستیں

   

26 فیصد لڑکیاں ، 0.2 فیصد امیدوار وں کا اردو میں امتحان ، ڈرائیونگ لائسنس پر تین مارکس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پولیس ملازمتوں کے لیے نوجوانوں کا زبردست ردعمل دیکھا جارہا ہے ۔ گذشتہ 10 دن کے دوران آن لائن میں 3,52,433 درخواستیں وصول ہوئی ہیں جس میں لڑکیوں نے بھی کافی دلچسپی دکھائی ہے ۔ ان میں 26 فیصد درخواستیں لڑکوں کی ہیں ۔ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے حال ہی میں پولیس ، اکسائز اور ٹرانسپورٹ کے مختلف محکمہ جات میں جملہ 17,291 جائیدادوں پر تقررات کے لیے 6 نوٹیفیکیشنس جاری کئے ہیں اور 2 مئے سے آن لائن میں درخواستیں قبول کی جارہی ہیں ۔ ٹی ایس ایل بی آر بی کے صدر نشین وی وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ گذشتہ 10 دنوں کے دوران بڑے پیمانے پر درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ 20 مئی رات 10 بجے تک آن لائن میں درخواستیں داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے ۔ مزید بڑے پیمانے پر درخواستیں وصول ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے ۔ وی وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ پولیس ملازمتوں کے لیے لڑکیاں بہت زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال جو درخواستیں وصول ہوئی ہیں ان میں 26 فیصد درخواستیں لڑکیوں کی ہیں ۔ ریزرویشن کے تحت اس مرتبہ ایس آئی جائیدادوں میں 26 فیصد یعنی 152 تا 170 جائیدادیں خواتین کو مختص ہیں ۔ اس کے علاوہ سیول ، اے آر جائیدادیں 16 فیصد یعنی 2,420 جائیدادیں خواتین کو مختص ہیں ۔ اے آر سی اے آر ۔ ٹی ایس ایس پی جائیدادوں کے لیے لائیٹ موٹر وہیکل ( ایل ایم وی ) لائسنس رہنے پر تین وٹیج مارکس دئیے جارہے ہیں تاحال 98 فیصد درخواست گذاروں کا تعلق علاقہ تلنگانہ سے آندھرا پردیش اور کرناٹک امیدواروں کا تناسب 2 فیصد ہے اس طرح 65 فیصد امیدوار تلگو میں 35 فیصد امیدوار انگریزی میں اور 0.2 فیصد امیدوار اردو میں امتحان تحریر کررہے ہیں ۔ ن