پوڈیل کی جگہ لامیچھانے دوبارہ نیپال کے ون ڈے کپتان مقرر

   

کٹھمنڈو، 11اگست (یواین آئی) لیگ اسپنر سندیپ لامیچھانے کو روہت پوڈیل کی جگہ ایک بار پھر نیپال کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ 30اگست سے 12ستمبر تک ملائیشیا میں ہونے والے اے سی سی مینز پریمیئر کپ کے لیے 14رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹیم:سندیپ لامیچھانے (کپتان)، روہت پوڈیل، آصف شیخ، ارجن کمال، دیو کھنال، دیپیندر سنگھ ایری، بی احمد، ایشان پانڈے ، گلشن کمار جھا، شیر ملا، للت نارائن راجبنشی، کرن کے سی، ہیمنت دھامی اور سندیپ زورا۔

سویتولینا سیمی فائنل میں
ٹورنٹو،11اگست (یواین آئی) یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے پیر کو ٹورنٹو میں نیشنل بینک اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے روس کی ایکاترینا الیگزینڈرووا کو تین سیٹوں کے مقابلے میں 3-6، 6-0، 6-3 سے شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے 1000 مقابلوں میں مسلسل 10ویں کامیابی حاصل کی۔دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی آرینا سبالینکا کو گزشتہ راؤنڈ میں شکست دینے والی الیگزینڈرووا نے اسی جارحانہ بیس لائن کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ 6-3 سے اپنے نام کیا، لیکن اس کے بعد سویتولینا نے شاندار واپسی کی۔