نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 100 روپے فی بیرل سے نیچے آجانے کے باوجود ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ یہ عام آدمی کے لیے راحت کی بات ہے کیونکہ ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔
ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی اوسی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے ۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔