نئی دہلی: روس-یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گھریلو سطح پر آج مسلسل 130ویں دن مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس یوکرائن کے بحران کے بعد ہی شروع ہوا تھا۔ جس کی قیمت مسلسل 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چل رہی ہے ۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2.44 فیصد کمی کے ساتھ 109.92 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ایندھن کی قیمتوں میں 04 نومبر 2021 کو تیزی سے کمی آئیجب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ویٹ )کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد دارالحکومت میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔