حیدرآباد۔/3اپریل، ( سیاست نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج اتوار کو فی لیٹر 80 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فی لیٹر 8 روپئے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ پٹرول کی قیمت دہلی میں فی لیٹر 103 روپئے 41 پیسے ہوچکی ہے جبکہ یہ 102 روپئے 61 پیسے تھی۔ ڈیزل کی قیمت 93.87 روپئے فی لیٹر ہوگئی جو 94.67 روپئے تھی۔ اضافہ کے سبب تمام ریاستوں میں مقامی ٹیکسوں کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ گزشتہ 4 ماہ کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 11 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ اسی دوران حیدرآباد میں بھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہفتہ کے دن پٹرول کی قیمت 116 روپئے 33 پیسے درج کی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 102 روپئے 45 پیسے ہوچکی ہے۔ 31 مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ کا رجحان ہے۔ر