مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے ماسک لگائے گئے ۔ اضافہ پر رد عمل ظاہر کرنے کا اصرار
حیدرآباد ۔ 4 مارچ (سیاست نیوز) یوتھ کانگریس کی جانب سے پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف فیور ہاسپٹل نلہ کنٹہ پر احتجاجی دھرنا منظم کیا، جس میں خواتین نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کے ماسکس لگاتے ہوئے کہاں ہیں سمرتی ایرانی استفسار کیا۔ صدر حیدرآباد یوتھ کانگریس ایم روہت کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے پکوان گیس پر 50 روپئے کا اضافہ کردینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری اس سے دستبرداری اختیار کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔ روہت نے کہا کہ یو پی اے کے دورحکومت میں پکوان گیس فی سلنڈر کی قیمت 410 روپئے تھی۔ تب موجودہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی اس وقت خالی سلنڈرس کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کیا تھا۔ مودی کے 8 سالہ دورحکومت میں پکوان گیس کی قیمت بڑھ کر 1200 روپئے ہوگئی ہے۔ تعجب ہے اس پر مرکزی وزیرخاموش ہے۔ اس پر کوئی ردعمل کا اظہار نہ کرنے پر انہوں نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت مرکزی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوگئی ہے۔ ملک میں بیروزگاری، غربت عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب عوام کیلئے اچھے دن ہرگز نہیں آئے۔ بی جے پی قائدین اور کارپوریٹ اداروں کے ہی اچھے دن آئے ہیں اس کی مرکزی حکومت کو قیمت چکانی پڑے گی۔ن