پہلی خانگی ٹرین کو آغاز کے پہلے مہینے میں ہی منافع

   

٭ انڈین ریلویز کی پہلی خانگی ٹرین لکھنو ۔ دہلی تیجس ایکسپریس کو اکٹوبر میں 3.70 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے چلائی جانے والی اس ٹرین نے اپنے افتتاحی مہینے میں 70 لاکھ روپئے کا منافع حاصل کیا۔ لکھنؤ ۔ دہلی تیجس ایکسپریس کا 5 اکٹوبر کو آغاز ہوا جو دہلی اور لکھنؤ کے درمیان چلائی جانے والی تیز ترین ٹرین ہے۔