چاہت اور نفرت … سکے کے دو رُخ : پوجا بھٹ

   

ممبئی : پوجا بھٹ نے 1991ء کی اپنی فلم ’سڑک‘ کے سیکویل ’’سڑک 2‘‘ کے گزشتہ روز جاری کردہ ٹریلر پر ویڈیو ناظرین کے بڑے تناسب میں منفی ردعمل پر کافی حوصلہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہنے والے اور ناپسند کرنے والے … ایک سکے کے دو رُخ ہوتے ہیں۔ پوجا کی سوتیلی ماں سونی رازداں نے اپنے شوہر مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں چھوٹی بیٹی عالیہ (دوسری بیٹی شاہین) کیلئے اولین فلم کی مدافعت میں پوجا کے ردعمل کو سراہا ہے۔ 28 اگست کو ’ڈزنی + ہاٹ اسٹار‘ پر مقررہ ریلیز کے ٹریلر کو زائد از 15 ملین دیکھنے والوں میں سے 4.5 ملین نے ’ناپسند‘ اور 0.255 ملین نے ’پسند‘ کیا ہے۔