چھتیس گڑھ میں کمسن لڑکے پر حملہ کے الزام میں تین پولیس جوان معطل

   

رائے پور ( چھتیس گڑھ) 14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) حکام کے مطابق رائے پور میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل دیکھی گئی جس میں تین پولیس جوان ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک کمسن لڑکے کو نہ صرف بال کھینچ رہے تھے بلکہ اس کے کان اور دوسرے جسمانی اعضاء کو کھینچ کر قہقہہ لگارہے تھے ۔ اس ویڈیو کو ایک ریلوے مسافر نے ریکارڈ کرلیا تھا جس کی بنیاد پر تین پولیس جوانوں کو معطل کردیا گیا ۔