حیدرآباد ۔ 22 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاست سے وابستہ 6 سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر فائز بی وی سرینواس راؤ ساوتھی لکرا ، مہیش مرلی دھر بھاگوت جو 1995ء آئی پی ایس بیاچ سے وابستہ ہیں، چارو سنہا، ڈاکٹر انیل کمار اور وی سی سجنار جو 1996ء آئی پی ایس بیاچ سے وابستہ ہے، کو ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ ریاست میں 30 اپریل کو موجودہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بی شیودھر ریڈی اور پولیس کمشنر فیوچرسٹی بی سدھیر بابو وظیفہ پر سبکدوش ہورہے ہیں اور ان کی جائیدادیں مخلوعہ ہونے پر حکومت نے سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈائرکٹر جنرل کے رتبہ پر ترقی دی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل کے رتبہ حاصل ہونے والے بی وی سرینواس راؤ موجودہ تلنگانہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیرمین ہیں جبکہ سواتھی لکرا ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ہوم گارڈز اور اسپیشل پروڈکشن فورس، مہیش مرلیدھر بھاگوت ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر، چارو سنہا ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو و سی آئی ڈی، ڈاکٹر انیل کمار ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گرے ہاونڈ اور وی سی سجنار پولیس کمشنر حیدرآباد سٹی شامل ہیں۔ بH/m/b