چہارشنبہ کو ریکارڈ سطح پر 298.19 ملین یونٹس برقی کی سربراہی

   

حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) ریاست میں جیسے گرمی میں اضافہ ہورہا ہے ویسے برقی کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔ تلنگانہ ڈسکامس نے برقی کی سربراہی میں نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ کل 6 مارچ کو دو ڈسکامس کے حدود میں298.19 ملین یونٹس برقی سربراہ کی گئی ۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال 14 مارچ کو 297.89 ملین یونٹس برقی سربراہ کی گئی۔ اب تک کی ریکارڈ سطح پر برقی سربراہ کی گئی ہے۔ چہارشنبہ کو ریاست بھر میں صارفین کو 298.19 ملین یونٹس برقی سربراہ کرکے کانگریس کی نئی حکومت نے سابق تمام ریکارڈس کو توڑ دیا ہے۔2