حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) سینئر آئی پی ایس آفیسر ایم رمیش نے کہاکہ ہفتہ کو جب وہ صبح کی چہل قدمی کے لئے گئے ہوئے تھے، مانجھا کے دھاگے سے چوٹ کھانے سے بچ گئے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ جب وہ چہل قدمی کے لئے نکلے اس دوران ایک درخت سے ڈھیلے لٹکے ہوئے مانجھا کا دھاگا ان کی آنکھوں کے بالکل قریب نظر آیا۔ اتفاقی طور پر اُنھوں نے اسے محسوس کرلیا جس سے وہ زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ اچانک میں نے پتنگ کے دھاگے کو دیکھا جو بیک وقت میری گردی اور ٹانگوں میں پھنس جاتا، وہ زخمی ہونے سے بچ گئے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ راستہ پر چلتے ہوئے اور بائیک پر سفر کے دوران احتیاط برتیں اور سنکرانتی تہوار کے دوران پتنگ کے ڈھیلے دھاگوں کو مناسب طریقہ سے ضائع کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ کسی دوسرے کو ممکنہ نقصان نہ پہنچے۔ ایم رمیش نے عوام کو سنکرانتی تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہوار کے ذریعہ آپس میں خوشیاں بانٹنے کو کہا۔ (ش)