چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے بھائی تروپتی ریڈی کی ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج گچی باؤلی میں واقع خانگی ہاسپٹل پہنچ کر اپنے بھائی تروپتی ریڈی کی عیادت کی۔ تروپتی ریڈی کو کل عارضہ قلب کی شکایت پر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں انسٹنٹ ڈالتے ہوئے فوری قابو پالیا۔ چیف منسٹر جو کل نئی دہلی روانہ ہوئے تھے آج صبح واپسی کے بعد بیگم پیٹ ایرپورٹ سے سیدھے میڈی کور ہاسپٹل پہنچے۔ انہوں نے ڈاکٹرس سے علاج کے بارے میں بات چیت کی۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ تروپتی ریڈی کی حالت مستحکم ہے اور جلد ہی انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔ تروپتی ریڈی گذشتہ چند دنوں سے وائرل فیور کا شکار تھے اور کل سینہ میں درد کی شکایت کے بعد ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ فوری رجوع کئے جانے کے سبب انسٹنٹ تھراپی کے ذریعہ فوری کنٹرول کرلیا گیا۔ تروپتی ریڈی کی عیادت کیلئے کانگریس قائدین کا تانتا بندھ چکا ہے۔1