چیف منسٹر ریونت ریڈی نے پونم پربھاکر کی قیامگاہ پر لنچ میں حصہ لیا

   

بونال تہوار کے موقع پر دعوت، وزراء اور عوامی نمائندوں کی شرکت

حیدرآباد۔ 2 اگست (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ اور حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر نے بونال تہوار کے ضمن میں اپنی رہائش گاہ پر لنچ کا اہتمام کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سکندرآباد میں بونال فیسٹیول میں شرکت کے بعد پونم پربھاکر کی قیام گاہ پہنچ کر لنچ کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء ٹی سرینواس ریڈی، جی ویویک وینکٹ سوامی، محمد اظہر الدین، کونڈا سریکھا، اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی جی پرساد کمار، حکومت کے مشیر برائے بی سی امور وی ہنمنت راؤ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ رگھونندن راؤ، حکومت کے مشیر ڈاکٹر کے کیشوراؤ کانگریس کے ارکان اسمبلی اور کونسل نے شرکت کی۔ چیف منسٹر نے پونم پربھاکر کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔ چیف منسٹر نے قانون ساز کونسل میں گورنمنٹ وہپ پی مہیندر ریڈی کی قیام گاہ پہنچ کر انہیں پرسہ دیا۔ مہیندر ریڈی کی والدہ کا گزشتہ دنوں دیہانت ہوا۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر مذہبی رسومات میں حصہ لیا۔ اسپیکر اسمبلی پرساد کمار، ریاستی وزراء سرینواس ریڈی، سریدھر بابو اور رنگاریڈی ضلع کے عوامی نمائندے موجود تھے۔ 1؍F
سکندرآباد اجینی مہانکالی بونال تہوار
کمشنر پولیس کا انتظامات کا جائزہ
حیدرآباد 2 اگست (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد وی سی سجنار نے سکندرآباد اجینی مہانکالی بونال تہوار کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اِس موقع پر کمشنر پولیس نے سکیورٹی انتظامات کے تحت مہانکالی پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ نصب کئے گئے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی کراؤڈ مینجمنٹ سسٹم کا معائنہ کیا۔ اِس دوران اُنھوں نے پولیس عہدیداروں سے اِس سسٹم کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ ب V/
اِس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی ایم سرینواسلو، سکندرآباد زون کے ڈپٹی کمشنر پولیس رکشیتا مورتی، ٹاسک فورس ڈی سی پی وائیبھو گائیکواڑ رگھوناتھ اور سی سی ایس کے ڈی سی پی چیتنیا کمار بھی موجود تھے۔ب؍V