Friday , August 23 2019

چین میں لیکیما طوفان سے 49 افراد ہلاک

بیجنگ۔13 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مشرقی چین میں آئے لیکیما طوفان کی وجہ سے تقریباً 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 21افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ۔ژنہواایجنسی نے پیر کی شام تازہ اعدادو شمار جاری کئے ۔ایجنسی کے مطابق ہلاک شدگان میں زیادہ تر ژجیانک صوبے کے لوگ تھے ،جہاں لیکیما طوفان کی وجہ سے 60.68لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔یہ طوفان اپنے ساتھ تیز رفتارہوائیں اور شدید بارش لے کرآیا جس نے صوبوں میں کافی تباہی مچائی ۔چین میں گزشتہ ہفتہ آئے اس طوفان کی وجہ سے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں موسلا دھار بارش اور سیلاب نے کافی تباہی مچائی۔چین کے محکمہ موسمیات نے طوفان کو لے کر ریڈ الرٹ کا اعلان کیاتھا۔دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو مبینہ طورپر ان کے گھروں سے نکال کر محفوظ جگہوں پر پہنچایا گیا ہے ،جس میں دنیا کا اقتصادی مرکز کہے جانے والے شنگھائی کے تقریباً 250000 لوگ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT