چین کورونا پابندیوں میں نرمی ،زندگی معمول پر

   

بیجنگ : انتہائی سخت لاک ڈاون کے خلاف غیر معمولی احتجاجی مظاہروں کے بعد کووڈ 19 کی سخت پابندیوں میں نرمی کے بعد چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہریوں کی زندگی معمول آنے لگی۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل بیجنگ نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) نے سخت کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا، نئی گائیڈلائنز کے مطابق جن افراد میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں انہیں گھر میں ہی قرنطینہ رہنے کی اجازت دی گئی تھی اس کے علاوہ پی سی آر ٹیسٹنگ کی رفتار میں کمی کے ساتھ لاک ڈاؤن میں بھی کمی لائی گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے صحافی نے بتایا کہ چین کے دارلحکومت بیجنگ میں جہاں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور تھے اور کاروبار اور تعلیمی ادارے بھی بند تھے وہیں کووڈ 19 کی نئی گائیڈلائنزکے اعلان کے بعد شہر میں ٹریفک کی روانہ معمول پر آگئی ہے۔نئی گائیڈلائنز کے تحت پی سی آر ٹیسٹنگ کے لیے لمبے طریقہ کار میں نرمی کی گئی تھی۔تاہم بیجنگ میں ٹیسٹنگ سروس کی تعداد میں کمی آگئی ہے۔