حیدرآباد: 20 اپریل (سیاست نیوز) ورنگل کی ایک مقامی عدالت نے میڈیکو طالبہ ڈاکٹر پریتی خودکشی کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر سیف کو مشروط ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے احکام میں یہ بتایا کہ ڈاکٹر سیف 10 ہزار روپئے کی دو ضمانتیں عدالت میں جمع کروائیں اور آئندہ 16 ہفتوں تک ہر جمعہ دوپہر 12 تا 2 بجے دن عدالت میں حاضر ہوں۔ عدالت نے اپنے احکام میں بھی بتایا کہ اس کیس کے گواہان اور شواہد سے چھیڑ چھاڑ پر ضمانت کسی بھی وقت منسوخ کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ کاکتیہ میڈیکل کالج (کے ایم سی) کی 26 سالہ میڈیکو پی جی طالبہ ڈاکٹر پریتی نے اپنے سینئر ڈاکٹر سیف کی مبینہ ہراسانی کے نتیجہ میں خودکشی کرلی تھی جس کے نتیجہ میں ورنگل پولیس نے سیف کو گرفتار کرلیا تھا۔ بعدازاں پولیس نے یہ الزام عائد کیا کہ سیف نے واٹس ایپ چیاٹنگ کے ذریعہ پریتی کی دل آزاری کی تھی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی۔ ڈاکٹر سیف کو تعزیرات ہند کی دفعہ 306 (خودکشی کے لئے آمادہ کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ب