ڈاکٹر شمشاد حسین کا انتقال

   

حیدرآباد: ڈاکٹر شمشاد حسین فرزند جناب حاجی مصطفیٰ حسین ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج کا آج بعمر 82 سال انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں فرزند بہجت حسین اور دختر مروات حسین شامل ہیں۔ مرحوم رائل کالج اف سرجنس برطانیہ کے فیلو تھے اور شعبہ سرجری میں 60 سال سے زائد کی نمایاں خدمات ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد حسین نے فیض عام چیاریٹی، میسکو، اے پی داؤدی بوہرا جماعت ، روٹری کلب آف حیدرآباد ،حیدرآباد میوچول بینیفٹ سوسائٹی اور ایچ ایم بی ایس ہاؤزنگ سوسائٹی کے ذریعہ سماج میں کئی فلاحی کام انجام دیئے ہیں۔ طیبی نیازِ حسینی ٹرسٹ کی جانب سے فاطمی کالونی حسینی علم میں اسکول کے قیام میں ڈاکٹر شمشاد حسین نے اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کینیڈا ، برطانیہ ، زامبیا ، کویت اور سعودی عرب میں نمایاں خدمات انجام دیں اور حیدرآباد میں سکونت پذیر ہوگئے۔ پسماندگان نے عامتہ المسلمین سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔