ڈاکٹر کے گھر سے 48 تولے سونا چوری

   

حیدرآباد۔12 نومبر(سیاست نیوز) شہر میں ایک ڈاکٹر کے گھر سے 48 تولے سونے کے زیورات چوری کرنے کے الزام میں ایک جوڑے کو حراست میں لے لیا گیا۔ دلیپ گپتا اور اس کی بیوی ایک مشہور ڈاکٹر کے گھر میںکام کرتے ہیں جو بنجارہ ہلز میں ایم ایل اے کالونی میں رہتا ہے۔ چند روز قبل کلینک میں چوری کی واردات ہوئی اور پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے دلیپ کو حراست میں لے لیا جس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
انکشاف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر ڈاکٹر کے گھر سے 48 تولے سونے کے زیورات لوٹے تھے۔اس کے بعد پولیس نے ڈاکٹر کو اس کے بارے میں مطلع کیا جس نے پھر زیورات کا آڈٹ کیا اور معلوم ہوا کہ واقعی زیورات چوری ہوئے ہیں۔ پولیس نے تازہ مقدمہ درج کر کے جوڑے کو حراست میں لے لیا اورتحقیقات شروع کردیں۔