ڈبلیو ایف ائی سربراہ کے خلاف معاملات میں دہلی پولیس نے 7خاتون پہلوانوں کے بیانات قلمبند کئے

,

   

سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کے ضمن میں 28اپریل کے روز دہلی پولیس نے دو ایف ائی آر درج کئے تھے۔


نئی دہلی۔عہدیداروں سے ملی جانکاری کے مطابق رسلنگ فیڈریشن آف انڈیاکے سربراہ برج بھوشن سنگھ کے خلگف درج مقدمات کے ضمن میں دہلی پولیس نے سات خاتون پہلوانوں کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔سنگھ کے خلاف خاتون پہلوانوں کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کے ضمن میں 28اپریل کے روز دہلی پولیس نے دو ایف ائی آر درج کئے تھے۔

پولیس کے بموجب ان کے خلاف درج معاملات میں سے ایک ائی پی سی کی دفعہ 354‘354اے او ر354ڈی کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے وہیں دوسری ایف ائی آر پی او سی ایس او ایکٹ کی دفعہ 10کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ایک اہلکار نے کہاکہ انہوں نے پہلوانوں کے بیانات قلمبند کئے ہیں اور ایک تحقیقات زیردوراں ہے۔ جن واقعات کاایف ائی آر میں ذکر کیاگیاہے وہ مبینہ 2012اور2022میں مختلف مقامات بشمول بیرونی ممالک میں انجام پائے ہیں۔

مذکورہ پہلوانوں 23اپریل سے جنتر منتر پر احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں۔ چہارشنبہ کی رات پہلوانو ں او رکچھ پولیس اہلکاروں کے درمیان میں مبینہ بحث وتکرار پیش ائی ہے۔