حیدرآباد، 15 نومبر (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ باورم پیٹ کے قریب ہفتہ کی شب پارکنگ یارڈ میں اچانک آگ لگنے سے پانچ خانگی ٹراویل بسیں متاثر ہوگئیں۔ اس واقعہ میں تین بسیں مکمل جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ دیگر دو بسوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاعات کے مطابق یہ پارکنگ یارڈ ڈنڈیگل پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ہے۔ ہفتہ کی شب ایک بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو قریب ہی کھڑی دیگر بسوں تک تیزی سے پھیل گئی۔ بسیں ایک دوسرے کے قریب کھڑی ہونے کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی۔پارکنگ یارڈ کے قریب پٹرول پمپ ہونے کے باعث مقامی عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ نصف شب کے قریب علاقہ کے عوام نے یارڈ سے اٹھتا ہوا دھواں دیکھا اور فوری پولیس و فائر سروس کو اطلاع دی۔ جیڈی میٹلہ فائر اسٹیشن عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ڈنڈیگل پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر ایک بس میں شارٹ سرکٹ کو آتشزدگی کی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے، تاہم پولیس اس پہلو سے تحقیقات کررہی ہے کہ آیا قریب میں کچرے کے ڈھیر میں لگی آگ بسوں تک تو نہیں پہنچی ۔ب