دوبارہ رکاوٹ پر گولیاں چلیں گی ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی محکمہ داخلہ نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کو رضاکارانہ طور پر سبکدوشی حاصل کرنے والے بلیک کیاٹ کمانڈوز اور بی ایس ایف جوانوں کے علاوہ چار مارشلس کے ساتھ خصوصی سیکوریٹی فراہم کی ہے ۔ جن کے اخراجات بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برداشت کریں گے ۔ ڈی اروند نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے شکایت کی تھی کہ وہ جب بھی اپنے حلقہ لوک سبھا نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں ٹی آر ایس کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں ۔ ان کے ساتھ بحث و تکرار کرنے کے علاوہ جھگڑے کیے جارہے ہیں ۔ ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ان کی درخواست پر مرکزی محکمہ داخلہ نے انہیں یہ سیکوریٹی فراہم کی ہے ۔ حلقہ لوک سبھا نظام آباد میں بی جے پی اور ٹی آر ایس کے درمیان تناؤ بھرا ماحول پایا جارہا ہے ۔ حالت کشیدا ہیں جس کے تناظر میں مرکزی محکمہ داخلہ نے ڈی اروند کو یہ سیکوریٹی فراہم کی ہے ۔ ڈی اروند نے مرکز سے شکایت کی تھی کہ تلنگانہ کی پولیس انہیں مناسب سیکوریٹی فراہم نہیں کررہی ہے ۔ نظام آباد پولیس کے خلاف پارلیمنٹ کی تحریک مراعات کمیٹی سے بھی ڈی اروند نے شکایت کی ہے ۔ سرکاری طور پر انہیں سیکوریٹی فراہمی کے معاملے میں تاخیر ہونے کے سبب امیت شاہ آفس کے مشورے پر اروند نے وی آر ایس حاصل کرنے والے بلیک کیاٹ کمانڈوز اور بی ایس ایف جوانوں کے ساتھ چار مارشلس کی خدمات اپنی سیکوریٹی کے لیے حاصل کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک کیلو میٹر کے ریڈیس میں کام کرنے والے 5 واکی ٹاکی 3 خصوصی گاڑیاں اور اڈوانسڈ ہتھیار ( ویپنس ) کا بھی انتظام کرلیا ہے ۔ ڈی اروند نے انتباہ دیا کہ اگر اس مرتبہ ان کے دورے میں رکاوٹیں پیدا کرنے پر گولیاں چلیں گی ۔۔ ن