حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) کئی سیاسی جماعتوں نے 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر ایونٹ میں شرکت سے انکار کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس ایونٹ میں شرکت سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایونٹ جلد بازی میں منعقد کیا جارہا ہے اور سیاست پر مبنی ہے۔ سی پی آئی نے اس ایونٹ کو انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایک سیاسی ایونٹ قرار دیا ہے۔ سی پی ایم نے اس افتتاح کو بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایک سیاسی پراجکٹ قرار دیا ہے۔ نیز ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے اس ایونٹ میں شرکت سے انکار کیا ہے۔
اور اس کی لیڈر ممتا بنرجی نے اسے ایک سیاسی حربہ قرار دیا ہے۔