کانگریس سربراہ کھڑگے نے میگھالیہ میں فائرنگ کے واقعہ میں چھ لوگوں کی موت پررنج و غم کا اظہار کیا

   

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کو میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع کے مکروہ گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ میں چھ لوگوں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس صدر نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔ یاد رہے کہ منگل کی صبح میگھالیہ کے گاؤں کے لوگوں اور آسام پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس میں میگھالیہ کے پانچ شہریوں اور آسام کے ایک فارسٹ گارڈ سمیت چھ افراد ہلاک اور دو شہری شدید زخمی ہوگئے تھے