حیدرآباد16۔اکٹوبر(سیاست نیوز) کانگریس صدر کے انتخاب کیلئے گاندھی بھون میں رائے دہی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔ 17 اکٹوبر پیر صبح 10 بجے تا سہ پہر 4 بجے رائے دہی کا عمل مکمل کرلیا جائیگا۔ کانگریس صدارتی انتخاب کی دوڑ میں سینیئر قائد ملیکارجن کھرگے کے علاوہ مسٹر ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہے۔ گاندھی بھون میں 10بجے تا4 بجے 238 اراکین پردیش کانگریس اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ دونوں امیدواروں نے بیشتر ووٹرس سے راست رابطہ کرکے ووٹ کی اپیل کی اور پارٹی کو مستحکم کرنے اور جمہویت کی بقاء کیلئے جمہوری عمل کا حصہ بننے پر زور دیا۔گاندھی بھون میں قائم مرکز پر جناب محمد علی شبیر سابق وزیر اور ملو روی ملیکارجن کھرگے کے الیکشن ایجنٹ ہونگے۔ م