حیدرآباد۔20 ۔ اپریل (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور نے کھمم میں ریاستی وزیر اجئے کمار کی جانب سے کانگریس کونسلرس کے افراد خاندان کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ۔ مانکیم ٹیگور نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ٹی آر ایس کے وزیر اختیارات کا بیجا استعمال کرتے ہوئے تلنگانہ کی بیٹیوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا چیف منسٹر کی دختر کویتا ریاستی وزیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کریں گی ؟ سابق رکن پارلیمنٹ کے وشویشور ریڈی نے کھمم سے متعلق رپورٹ ٹوئیٹر پر پیش کی جس میں کانگریس کے دو کونسلرس کے گھر والوں نے ریاستی وزیر اگر پولیس ہراسانی کا سلسلہ بند نہ کریں تو وہ ممتا ہاسپٹل کے روبرو خودکشی کرلیں گے۔ ر
واضح رہے کہ کھمم سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر کے خلاف کارروائی کیلئے حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ ر