کراچی میں دھماکہ ،3 ہلاک،15 زخمی

   

کراچی: پاکستان کے شہر کراچی میں بدھ کو گلشن اقبال کے مسکن چورنگی میں دو منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 15 زخمی ہوگئے ۔دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیاں بھی چکنا چور ہوگئی ہیں۔ افسروں کے مطابق سبھی زخمیوں اور ہلاک شدگان کو پٹیل دواخانہ لے جایا گیا ہے ۔ دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے ۔ مبینا ٹاؤن پولیس تھانہ انچارج نے کہا کہ یہ ایک سلینڈر دھماکہ معلوم ہوتا ہے ۔تھانہ انچارج نے کہا کہ بم کو ناکارہ کرنے والا دستہ دھماکے کی وجہ کا پتہ لگانے کیلئے جائے وقوع پر پہنچ رہا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کیساتھ کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔