سابق ایل جی دہلی جناب نجیب جنگ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے جس میں وہ شاہین باغ کے احتجاجی مظاہرین سے کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر اپنا احتجاج ختم کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔
نجیب جنگ نے اپنے اس ویڈیو میں شاہین باغ میں سی اے اے‘ این آرسی او راین پی آر کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین سے استفسار کیاہے کہ کرونا وائرس ایک مہلک وباء ہے جس کی وجہہ سے وہ اپنا مظاہرہ ختم کریں۔
انہوں نے ویڈیو میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نمازپر لگائی گئی پابندیوں کا بھی حوالہ دیا او رکہا اگر کرونا وائرس کا اثر ایک بھی شاہین باغ کی احتجاجی کو ہوتا ہے تو یہ ہم سب کے لئے یہ بڑے افسوس کی بات ہوگئی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اس نازک وقت میں ہمیں چاہئے کہ ہم اس احتجاج کو ختم کریں اور جب حالات معمول پر اجائیں تو ہم دوبارہ اپنا احتجاج شروع کرلیں۔
ویڈیو ضرور دیکھیں